پشاور (صابر شاہ ہوتی) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں صوبے کا پہلا ڈیش بورڈ تیار کر لیا گیا ہے۔ ہسپتال سے متعلق ہر قسم کی معلومات اور ڈیٹا اب صرف ایک کلک پر دستیاب ہوگا۔ ایل آر ایچ ترجمان محمد عاصم کے مطابق آئی ٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر بلال بشیر کی سربراہی میں ڈیش بورڈ پر کئی مہینوں سے کام کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا ۔
مزکورہ ڈیش بورڈ میں کلینیکل ڈیٹا جیسے کے روزانہ او پی ڈی اور ایمرجنسی کے مریضوں کی تعداد، داخلے، لیبارٹری، آپریشن ، بلڈ بینگ، دوائیوں سمیت آپریشنز، بچوں کی پیدائش سمیت دیگر ضروری معلومات تک رسائی کو انتہائی آسان کر دیا ہے۔
اس موقع پر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد شہزاد اور ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر طارق برکی اور تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو آئی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ڈیش بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب ڈیش بورڈ کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے اندر انفارمیشن تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر معتلقہ اداروں کیساتھ معلومات شئیر کرنے میں بھی آسانی ہو گی جبکہ اس حوالے سے صوبے کے دوسرے ایم ٹی آئیز کو ڈیش بورڈ کے حوالے سے کسی بھی تعاؤن کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ یاد رہے ایم ٹی آئی کے بعد ایل آر ایچ کا سارا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جس میں دوائیوں کی ترسیل اور تمام رپورٹس کو بھی آن لائن کر دیا گیا۔