پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

محکمہ صحت بلوچستان کے تحت کریمن کانگو ہیمرجک ٹاسک فورس کا اجلاس

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع سے رپورٹ ہونے والے حالیہ کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے کیسز کے حوالے سے ایک اجلاس صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر وی بی ڈی ڈاکٹر میر یوسف ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ کوئٹہ ڈاکٹر لبنیٰ خلیل ، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نور بزنجو ، ڈاکٹر عامر رئیسانی ، ڈاکٹر مختار زہری (پی پی ایچ آئی)، ڈاکٹر علی ناصر بگٹی (یونیسیف)، ڈاکٹر احمد بلوچ ، پی ڈی ایس آر یو کی ٹیم ، لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، ڈبلیو ایچ او ، اے سی اے ایس ای ایس ، ہیلتھ ایجوکیشن سیل ، صوبائی ریفرنس لیب کے نمائندے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کا ایجنڈا مختلف اضلاع سے کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے حالیہ رپورٹ شدہ کیسز پر مرکوز تھا۔ ایکشن پلان پر مختصراً تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کریمین کانگو ہیمرجک بخار کنٹرول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر میر خالد قمبرانی نےکہا کہ کریمین کانگو ہیمرجک بخار کے کیسز کو کنٹرول کرنا محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک ایک جامع ایکشن پلان بنائے گا جس کے لیے تمام اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔