جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گورنمنٹ میاں منشی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں بدعنوانی ؛ ایم ایس ڈاکٹر عدنان القمر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

لاہور : محکمہ اسپیشلائزہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ میاں منشی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عدنان القمر کے خلاف مبینہ بدعنوانی و خرد برد کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا اور اس حوالے سے اسپیشل سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقات کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق انکوائری کمیٹی شکایت کنندگان کی موجودگی میں تحقیقات کرکے آئندہ 7روز میں اپنی رپورٹ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو جمع کروائی گی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عدنان القمر کے پاس گزشتہ ایک سال سے ایم ایس میاں منشی کا اضافی چارج ہے اور وہ سید میٹھا ہسپتال لاہور کے بھی ایم ایس رہ چکے ہیں ۔

ہیلتھ ٹائمز کے راطبہ کرنے پر ڈاکٹر عدنان القمر نے تمام الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ میں نے کسی قسم کی غیر قانونی خریدای نہیں کی اور نہ ہی پیپرا رولز کے خلاف کسی قسم کے ٹینڈر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہ ایک سابق ایم ایس میرے خلاف مختلف فورم سے درخواستیں دے رہے ہیں تاہم میں خندہ پیشانی سے انکا سامنا کروں گا ۔