جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم کا سروسزہسپتال میں ہارٹ فیلئرکلینک بنانے کا اصولی فیصلہ

لاہور : نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزہسپتال میں ہارٹ فیلئرکلینک بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کو وہ اچانک سروسز ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔ اس موقع پر سابق پرنسپل سمزپروفیسرامجد، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹر مختار احمد اعوان، ڈاکٹر شعیب، ڈا کٹر طیبہ بٹ ودیگرمتعلقہ ڈاکٹرزموجودتھے۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزہسپتال کی ایمرجنسی کادورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمختاراحمداعوان نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ سروسزہسپتال لاہورمیں ہارٹ فیلئرکلینک بنانے جارہے ہیں۔ہارٹ فیلئرکلینک میں آنے والے مریضوں کے علاج و معالجہ کا باقاعدہ پروٹوکول بنایاجائے گا۔ہارٹ فیلئرکلینک کے حوالہ سے سروسزہسپتال میں تمام درکارسہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

سروسزہسپتال کے ہارٹ فیلئرکلینک میں آنے والے مریضوں کی رجسٹری بنائیں گے اور پبلیکیشن چھپوائیں گے۔ہارٹ فیلئرکلینک پر متعلقہ ڈاکٹرزفرائض سرانجام دیں گے۔انہوںنے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیںامراض قلب پرقابوپانے کیلئے مکمل سٹریٹجی وضع کرنی ہوگی۔