جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ہیلتھ رسک الاؤنس کی عدم فراہمی ؛ گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کے تحت اسپتالوں میں ایک بار پھر علامتی بائیکاٹ شروع

کراچی : گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی عدم فراہمی پر ایک بار پھر علامتی بائیکاٹ شروع کر دیا ہے ۔ پیر کو اسپتالوں میں دو گھنٹے کی ٹوکن اسٹرائیک کی گئی جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ طبی عملے کا احتجاج : سندھ کے اسپتالوں میں ہزاروں مریض دربدر

دو ماہ قبل گرینڈ ہیلتھ آلائنس کی جانب سے ہیلتھ رسک الاؤنس اور ٹائم اسکیل سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کیا گیا تھا اس دوران مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی متاثر ہوئی ۔طبی عملے سے مذاکرات بھی کی گئے اور ان کی گرفتاریاں بھی ہوئیں تاہم چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مذاکرات کامیاب ہوئے اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بدترین تشدد اور گرفتاریاں ؛ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس کے بائیکاٹ کا اعلان

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے احتجاجی کیمپ میں جاکر مذاکرات کیے تھے جس پر طبی عملے نے احتجاج موخر کر دیا تاہم دو ماہ گزر جانے کے باوجود تمام مطالبات منظور نہیں کیے گئے جس کے بعد پیر کو ایک بار پھر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں صبح آٹھ سے دس بجے تک دو گھنٹے کی ٹوکن اسٹرائیک کی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سندھ کے طبی عملے کے حصے میں ہزاروں مریضوں کی بد دعائیں ؛ قائدین بک گئے ؛ عملہ رسوا ہوگیا

شہر کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرامیڈیکس و دیگر عملے نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی فراہمی کے لئے احتجاج کرکے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا۔جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو کی یقین دہانی کے مطابق ہیلتھ رسک الاؤنس اور ٹائم اسکیل سمیت دیگر مطالبات پورے کیے جائیں ۔ چیئر مین گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق جمعرات کو پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔