ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کاہنگامی اجلاس ؛ اہم فیصلے

کراچی : گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کاہنگامی اجلاس این آئی سی ایچ ہسپتال کراچی میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر تمام تنظیموں نے جی ایچ اے کی پرانی باڈی تحلیل کر کے تشکیل نو کی اور پرانے تمام عہدے ختم کر کے ڈاکٹر محبوب نوناری کو کنوینر مقرر کیا گیا اور چھ رکنی کور کمیٹی اور سات رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی۔

دیگراراکین میں ڈاکٹر فیضان ، بشری آرائیں ،فرحت سلطانہ، اعجاز علی کلیری ، سید شاھد اقبال ، محمد شریف پالاری ،اخلاق احمد خان ،محمد اسماعیل جسکانی ، عبدالغفار رند،اسداللہ سامٹیو ، پیر قاضی مشیرالدین جونیجو ،غلام مصطفے،جاوید پٹھان ،شاکر بھائی،حسن پٹھان اور دیگر نے شرکت کی اور اپنا تنظیمی بھرپور موقف پیش کیا۔

اجلاس میں تمام مسائل پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوا اب تک ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی۔ اتحاد میں تحریک کے دوران ہونے والی تمام غلطیوں پر جائزہ لیکر ازسر نو نئے جوش ولولے کے نئے عزم کے ساتھ بھرپور کامیاب تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دیگر اہم فیصلوں میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے بدھ تک دو گھنٹے علامتی بائیکاٹ کر کے احتجاج رکارڈ کرایا جائے گا اور اگر حکومت سندھ ون پوائینٹ ایجنڈا مستقل ہیلتھ رسک الائونس کی منظوری اور ہیلتھ پروفیشنل الائونس میں %100 اضافہ نہیں کیا گیا تو جمعرات کو پریس کانفرنس کر کے آئندہ کا سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پولیو کا بائیکاٹ ،تمام ویکسین بشمول کرونا ویکسین کا بائیکاٹ ،بلدیاتی الیکشن میں ڈیوٹیوں اور ووٹ کا بائیکاٹ سمیت مزید سخت احتجاج ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔