اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایف سی پی ایس دوم ریزیڈنسی پروگرام برائے ڈنٹسٹری میں داخلے کیلئے امتحان

کراچی (رپورٹ : عمران پیرزادہ) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے تحت ایف سی پی ایس 2 ریزیڈنسی پروگرام 2023 اے (ڈنٹسٹری )میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ کی زیر نگرانی ہونے والے امتحان میں 200 کے قریب امیدواروں نے آرتھوڈونٹکس، پروستھوڈونٹکس اورآپریٹو ڈنٹسٹری کی نشستوں پر داخلے کیلئے شرکت کی۔

اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے داخلہ امتحان کے شفاف انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور جدید کے صحت کے شعبے میں دانتوں کے ڈاکٹر ز اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اسکی تصدیق ہر وہ شخص کریگا جنہیں دانتوں یا منہ کے کینسر جیسے مسائل کا سامنا ہو۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ دانت  صحت مند منہ صحت مند زندگی کی علامت ہے لہٰذا انہیں امید ہے کہ ایف سی پی ایس 2 ریزیڈنسی پروگرام میں داخلہ کے بعد جامعہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پروفیشنلز معاشرے میں دندان سازی کے شعبے میںجدید رجحانات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مثبت کردار اداکرینگے اورشہریوں کو قابل ڈاکٹرز بھی میسر آسکیں گے۔

جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے کمرہ امتحان کا دورہ کیااور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا، امتحان گاہ میں شعبہ امتحانات اور ایڈمیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خدمات انجام دی گئیں۔