کراچی : محکمہ صحت کے ملازمین کا درینہ مطالبہ منظور ہوگیا ہے سیکریٹری صحت کی زیر صدارت میں محکمہ جاتی ترقیاتی اجلاس آج ہوگا جس میں سینکڑوں نرسنگ انسٹرکٹر، ٫ کلینیکل انسٹرکٹر اور نرسنگ لیکچررز کی ترقی ہوگی۔
محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ صحت کے سیکریٹری کی صدارت میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن اجلاس آج ہوگا جس میں نرسنگ انسٹرکٹر بی پی ایس 17 ، کلینیکل انسٹرکٹر بی پی ایس 17، نرسنگ لیکچرر بی پی ایس 18، کلینیکل انسٹرکٹر بی پی ایس 18 ، اسٹاف نرس گریڈ 16 کا سینئیر نرس گریڈ 17 کے عہدے پر ترقی کے معاملات پر غور ہوگا ۔
اجلاس محکمہ صحت کے دفتر چھٹی منزل نیو بلڈنگ سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں ہوگا