پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گلستان جوہر میں یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی : گلستان جوہر کے علاقے میں ایک جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جو اپنی تکمیل کے بعد ہرسال تقریبا ایک لاکھ ضرورت مند مریضوں کو عالمی سطح کی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے گا۔ گیر منافع بخش ادارے امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل، باقر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ اور زیدی عابد فاونڈیشن امریکہ کے ساتھ مل کر کراچی میں یونیورسٹی میڈیکل کمپلیس کی تعمیر 7سال کے عرض میں مکمل کرے گا، 500بستروں کے اس پراجیکٹ کی مکمل تعمیر پر 33ملین ڈالرز کے اخراجات آئیں گے، جبکہ اس کے 150 بستروں پر مشتمل پہلے فیز کی تکمیل کیلیے فوری طور پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی ضرورت ہے، اس پراجیکٹ کے ذریعے سالانہ 10لاکھ مریضوں کا مکمل علاج مفت کیا جائیگا، جبکہ متوسط اور کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے 8لاکھ مریضوں کو انتہائی سستے داموں جدید میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تقریب سے بطور مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھاکہ پراجیکٹ کا آغاز اسلامی تعلیمات اور اقدار کے عین مطابق ہے کیوں کہ دکھی اور بیمار انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنا ایک افضل ترین عبادت ہے، انھوں نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلم امہ کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے ٓئیں اور د ل کھول کر اس پراجیکٹ کی جلد سے جلد تکمیل کے لیے ہاتھ بٹائیں۔علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اس موقع پر یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کیلیے 5لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

باقر ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈاکٹر حسین مہدی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہم خیال ڈاکٹروں کے ان خوابوں کی تکمیل ہوگا جن کے ذریعے وہ چاہتے ہیں کہ اکستان کے چپے چپے میں ہرطبقے کے لیے جدید ترین طبی سہولیات میسر ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو ہر ایک درد مند پاکستانی کو مکمل طورپر اپنانا ہوگا تاکہ پاکستان میں ہرمریض کو جدید علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں۔

امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل کے ڈاکٹر دلبر سعید کا کہنا تھا کہ نئے پراجیکٹ میں تمام جدید ترین میڈیکل سہولیات ہوں گی جو کہ ایک بڑے عالمی معیار کے ہسپتال میں ہونی چاہیے، انھوں نے کہا کہ ہسپتال کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے قائم کیا جارہاہے کیوں کہ بہد جلد یہ علاقہ کراچی کا ایک مرکز تصور کیا جائیگا، اور ایسے علاقے میں موجود سہولت سے مریضوں کی ایک بہت بڑی تعداد فیض یاب ہوسکے گی، انھوں نے کہا کہ نئے اسپتال میں باغ اور کم عمر مریضوں کے لیے ایمرجنسی خدمات کے الگ شعبے 24گھنٹے کام کریں گے، انھوں نے بتایا کہ ہسپتال کینسر کے مریضوں، خواتین اور بچیوں کی صحت کے لیے خصوصی سروسز فراہم کریگا، انھوں نے بتا کہ امامہ میڈیکس انٹرنیشنل کی پاکستان میں علاج معالجیکی خدمات اور دوسری فلاحی سرگرمیاں پچھلے 30سال سے جاری ہیں، جبکہ حال ہی میں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں مریضوں کا مفت علاج بھی کیا گیا، انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس تمام مریضوں کی بلا کسی تفریق خدمات کریگا۔

پاکستان کے سرمایہ کاری کے لیے خصوصی سفیر سید ذیشان شاہ نے امید ظاہر کی کہ آنیوالا پروجیکٹ پاکستان میں عالمی سطح کی میڈیکل سہولیات کی عمومی فراہمی میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، انھوں نے پراجیکٹ کے لیے 50لاکھ روپے عطیے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر شبیہ زید ی جو کہ صادق انٹرنیشنل ورچوئل یونیورسٹی کے چانسلر ہیں نے بھی امید کا اظہار کیا کہ آنے والا پراجیکٹ ملک میں غریب طبقات کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ممتاز مذہبی اسکالر علامہ رضٰ جعفر نقوی، نے پراجیکٹ کے لیے کام کرنے والوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور اس کی تکمیل کے لیے 5لاکھ روے عطیے کا اعلان کیا۔