پشاور : پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں میں 6 ماہ سے انسولین دستیاب نہیں جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبرٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 6 ماہ سے انسولین دستیاب نہیں جس نے مریضوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے لیکن صوبائی وزارت صحت اس ضمن میں خاموش ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بے ہوشی کی ادویات بھی دستیاب نہیں جس کے باعث روزانہ درجنوں آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں لیکن مریضوں کی داد رسی کے لئے کوئی موجود نہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے لیے انسولین دستیاب ہے لیکن اوپی ڈی کے مریضوں کے لیے مفت انسولین دستیاب نہیں۔
ترجمان کا مذید کہنا تھا کہ بے ہوشی کی دوا کی سپلائی میں معمولی کمی آئی تھی کیونکہ انستھیزیا کی ادویات دستیاب ہیں لیکن ضرورت کے مطابق دے رہے ہیں اور اسپتال میں آپریشن بھی معمول کے مطابق ہو رہے ہیں۔