منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا آٹھواں جلسہ تقسیم اسناد 31 دسمبر کو ہوگا

کراچی : کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا  آٹھواں  جلسہ تقسیم اسناد 31 دسمبر کو کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہوگا۔ جس میں 2020 اور 2021 میں کامیاب ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔

کانووکیشن کمیٹی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ اسلام اور سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر ناصر خان نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ گروپ فوٹو کے لیے کالج کے ہال میں سنیچر 24 دسمبر کو صبح ساڑھے دس بجے پہنچ جائیں جبکہ کانووکیشن کی کمیٹیوں کے ارکان اور سربراہان کو ایک بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔