جمعہ, دسمبر 13, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جدید لاہور کے بانی رائے بہادر سر گنگا رام کی پڑپوتی ورمونٹ سینیٹر کیشارام ہینسڈیل کے اعزاز میں تقریب

لاہور : فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں جدید لاہور کے بانی رائے بہادر سرگنگا رام کی پڑپوتی ورمونٹ سینیٹر کیشارام ہینسڈیل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سرگنگا رام کی پڑپوتی ورمونٹ سینیٹر کیشا رام ہینسڈیل نے اپنے شوہر مسٹر جیکوب ہینسڈیل کے ہمراہ اور فاطمہ جناح میڈکل کالج کے پہلے پرنسپل پروفیسر شجاعت علی کے نواسے پروفیسر احمد وسیم یوسف نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ پریذیڈنٹ ایسوسی ایشن آف فاطمہ جناح اولڈ گریجویٹس پروفیسر منیرا احمد، پروفیسر تسنیم عامر، پروفیسر مسرّت نثار، پروفیسر شاہینہ منظور، پروفیسر نشاط مقصود، پروفیسر نگہت میر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی سینئر فیکلٹی کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی کومتعارف کروایا ۔

تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر شمسا ءہمایوں، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر منیزہ قیوم، پروفیسر ڈاکٹر منزہ اقبال، پروفیسر ڈاکٹرزہرہ خانم ، پروفیسر ڈاکٹرعبدالحمید، پروفیسر ڈاکٹرنوید اکبر ہوتیانا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر اطہر یوسف ، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران اور انڈر گریجویٹ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسٹر عثمان خالد وحید نے ورمونٹ سینیٹر کیشا رام ہینسڈیل کا تعارف بیان کرتے ہوئے کہا کہ سر گنگا رام ایک سول انجینئر، آرکیٹیکٹ، اور انسان دوست شخصیت تھے۔سینیٹر کیشا رام ہینسڈیل ریاستی سینیٹ میں خدمات انجام دینے والی سب سے کم عمر خاتون ہیں۔ کیشا نے ماحولیاتی انصاف کے کام کے لیے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سے 2022 کا ماحولیاتی میرٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔انہوں نے کو امریکہ کی ریات ورمونٹ میں بطور اسٹیٹ سینیٹر کا حلف بھی اٹھایا۔


وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دن فاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی اور سر گنگا رام ہسپتال کے لیے تاریخی دن ہے۔ آج اس پر مسرّت موقع پر بہت لیجنڈز ایک چھت تلے موجود ہیں۔ وائس چانسلر نے ورمونٹ سینیٹر کیشا رام ہینسڈیل ، مسٹر جیکوب ہینسڈیل ، پروفیسر احمد وسیم یوسف کا ر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مسٹر عثمان خالد وحید کو اس تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مبارک باد پیش کی۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے سرگنگا رام ہسپتال اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے قیام ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریبات اور رائے بہادر سر گنگا رام کی زندگی میں کی جانے والی خدمات اور کارناموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اُنہوں نے رائے بہادر سرگنگا رام ، جو کہ جدید لاہور کے بانی کے نام سے جانے جاتے ہیں ،کی خدمات کو سراہا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سر گنگا رام کے فلاحی اداروں بلخصوص سر گنگا رام ہسپتال سے آج بھی عوام فائدہ اٹھا رہی ہے اور یہ ہسپتال فلاحی اداروں میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سر گنگا رام کی شعبہ صحت ، تعلیم ، ریسرچ اور انفراسٹرکچر میں کوئی مثال نہیں۔


اس موقع پر چیف گیسٹ ورمونٹ سینیٹر کیشا رام ہینسڈیل نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے دادا رائے بہادر سر گنگا رام کی طرف سے خواتین اور تعلیم کے لیے فلاحی کاموں کے عظیم ورثے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنےپر شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ نہ صرف اُنہوں نے وراثت کو جاری رکھا بلکہ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی شکل میں انسانیت کو ایک بہترین تحفہ بھی دیا، جس پر حکومت پنجاب کا بھی شُکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر چیف گیسٹس کو شیلڈزسے بھی نوازا گیا۔ تقریب کے بعد چیف گیسٹ نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور فیکلٹی کے ہمراہ سر گنگا رام ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور اس سے ملحقہ اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کا دورہ کیا اور اس ادارے کی عالمی معیار کی خدمات کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئیں اور اس کو دنیا کا معیاری ادارہ قرار دیا۔چیف گیسٹس کیشارام ہینسڈیل، مسٹر جیکوب ہینسڈیل اور پروفیسر احمد وسیم یوسف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔