جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نرسنگ کونسل اسلام آباد کے دفتر پر وفاقی تحققاتی ادارے کا چھاپہ : ریکارڈ تحویل میں لے لیا

اسلام آباد : پاکستان نرسنگ کونسل اسلام آباد کے دفتر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے۔

پی پی این سی کے صدر ملک محمد عثمان کی درخواست پر ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان نرسنگ کونسل چک شہزاد پر چھاپا مارا اور تمام گھوسٹ کالجز اور دیگر بے قاعدگیوں کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ آئندہ چند دنوں میں بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں جس کے بعد کراچی، پشاور اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے گھوسٹ کالجز کے مالکان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کے وہ تمام افسران اور عملے کے افراد جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کرکے مذید پوچھ کچھ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صوبہ سرحد اور پنجاب سے کچھ افسران نے پندرہ سے بیس جعلی کالجز بنا رکھے ہیں جو سرکاری ملازم ہوتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ ان افسران اور پی این سی کے ان افراد کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا جو اس مکروہ دھندے میں شامل ہیں۔