لاہور : سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک اور سیمنار کا انعقاد کیاگیا جس میں سابقہ وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم اور پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے شرکت کی۔
شعبہ ذیابیطس سروسز ہسپتال کی سربراہ پروفیسر خدیجہ عرفان بھی تقریب میں موجود تھے جبکہ پروفیسرز، نرسز اور طلباء نے آگاہی واک میں کثیر شرکت کی۔
پروفیسر جاوید اکرم اور پروفیسر فاروق افضل نے ذیابیطس کی تشخیص اور تدارک پر خصوصی لیکچرز دیے اور کہا کہ ہم لوگوں کو ذیابیطس کی بیماری سے بچانا چاہتے ہیں، میٹابولک سرجری ذیابیطس کی روک تھام اور علاج کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔