جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

طبی عملے نے دھرنے کے دوران بڑی اسکرین پر ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھا

کراچی : گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ٹی 20 والڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیئے اسکرین کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کی شکست نے احتجاجی ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے چہروں خوشی چھین لی۔

ہیلتھ رسک الاؤنس کی عدم فراہمی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الاؤنس کا کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا اتوار کو بھی جاری رہا۔ ہیلتھ رسک الاؤنس سے محروم اشتعال انگیز ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیکل اسٹاف نے احتجاج کے 28ویں روز بھی سوائے ایمرجنسی تمام سروسز کا بائیکاٹ کیا۔

اس حوالے سے مظاہرین نے کہا کہ ہمارے مطالبات ہیں کہ ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی، سروس اسٹرکچر اور ٹائیم اسکیل کی منظوری دی جائے، تمام مذاکرات ڈی سی، ایس ایس پی اور ایس ایچ او کے استعفے لینے کے بعد ہی کیے جائیں گے، پولیس گردی کے ذریعے ہم پر تشدد کیا گیا، ہم وہ لوگ ہیں جو کورونا وباء میں بھی ڈیوٹیاں دے رہے تھے، جب کورونا وباء نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی تھی اور لواحقین کورونا سے مرنے والی انسان کی لاش کے پاس بھی نہیں آتے تھے، تب ہم نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر کورونا سے متاثرہ افراد کا علاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وزراء اپنے گھروں سے باہر بھی نہیں نکلتے تھے۔ہم میں سے کچھ ڈاکٹروں کی فیملیز میں کورونا پھیل گیا تھا جس کے نتیجے میں ہم نے اپنے عزیز و اقارب کو کھویا ہے۔اگر اب کورونا نہیں ہے تو وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو سمیت متعدد وزراء ماسک کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟

مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامےاور علامتی کفن پہنے مظاہرین کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں کے مطابق جب تک ہیلتھ رسک الائونس نہیں دیا جاتا اور دیگر مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

دھرنے کے دوران گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کراچی پریس کلب کے سامنے اسکرین لگاکر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی کا فائنل میچ دیکھا۔مظاہرین نے اسکرین لگانے سے قبل بڑے بڑے اسپیکرز پر ملی نغمے بجاکر جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔خواتین سمیت درجنوں مظاہرین کی جانب سے ملی نغمے گائے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے اپنے ٹیم کے کھلاڑیوں کے چوکے چھکوں سے لطف اندوز ہوئے۔لیکن پاکستانی ٹیم نے شکست مظاہرین کے موڈ پر اثرات مرتب کرگئی۔

اس موقع پر احتجاجی کیمپ میں موجود ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی جس کی وجہ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کے فائنل کے لیئے کالیفائی ہوئی لیکن اگر شعیب ملک جیسے سینئر کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا تو یقین ٹرافی پاکستان آتی، ہمارے کھیلاڑیوں نے اچھی کوشش کی اور امید ہے کہ مستقبل میں کئی ٹرافیاں پاکستان جیتے گا۔