جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسمیا فیڈریشن آف پاکستان کے تحت آگاہی سیمینار

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسمیاء فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے تھیلسیمیاء سے بچاؤ کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پرو فیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،ڈائریکٹر جنرل پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈزپروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرحسین جعفری،چیف ایگزیکٹوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،ڈاکٹرعمران وحید،ڈاکٹریاسمین احسان،پروفیسرمنزہ اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدرصدر تھیلسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان،پشاورسے ڈاکٹرفاروق شاہ،فاطمید سے ڈاکٹرفرحانہ،ڈاکٹرشعیب اسحاق ودیگرنے شرکت کی۔آگاہی سیمینارمیں طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت بھی کی۔

آگاہی سیمینارمیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،وائس چانسلر پروفیسرخالدمسعودگوندل،ڈاکٹرحسین جعفری اور لیفٹیننٹ جنرل(ر)معین الدین حیدرنے حاضرین سے خطاب کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1994میں بطورایسوسی ایٹ پروفیسر تھیلیسمیاء بارے آگاہی پھیلانے کا آغازکیا۔ہرسال 8نومبرکوپورے پاکستان میں تھیلسیمیاء پروینشن ڈے منایاجاتاہے۔آج الحمداللہ پورے پاکستان میں تھیلسیمیاء بیماری بارے آگاہی پھیلائی جارہی ہے۔پاکستان میں تھیلیسمیاء بیماری بارے آگاہی پھیلانے کیلئے2001میں کے ٹوکے بیس کیمپ پرتھیسلیمیاء کے پانچ مریضوں کو لے کرگئے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ احتیاط ہمیشہ علاج سے بہترہوتی ہےاب الحمداللہ پنجاب میں دنیاکاسب سے بڑاتھیسلیمیاء پروگرام چلارہے ہیں۔اس زمانے میں جنرل (ر) صہیب نے تھیلسیمیاء بارے آگاہی پھیلانے میں بھی بنیادی کرداراداکیا۔پنجاب میں تھیسلیمیاء بیماری کی روک تھام کیلئے تشخیص اور کونسلنگ کامیابی سے جاری ہے۔شادی سے پہلے تھیسلیمیاء کا ٹیسٹ لازمی قراردینے کیلئے قانون سازی بھی کررہے ہیں۔پنجاب تھیلسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈر پروینشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کو ہی جاتاہےاس زمانے میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے تھیسلیمیاء کی آگاہی مہم کو بہت سپورٹ کیاتھا۔اب پنجاب میں تھسیلیمیاء کی تشخیص پرمتعلقہ سارے خاندان کی سکریننگ کی جاتی ہے۔پنجاب کے 36اضلاع میں تھیسلیمیاء سنٹرزموجودہیں۔پاکستان میں تھیسلیمیاء بیماری بارے معاشرے میں آگاہی پھیلانے میں ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹریاسمین احسان اور ڈاکٹرجویریہ کو بھی کریڈٹ جاتاہے۔اب بچوں کے نصاب میں تھیسلیمیاء بیماری بارے مضامین شامل کئے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر)معین الدین حیدرنے کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشدپنجاب میں تھیسلیمیاء بیماری سے متعلق معاشرے میں آگاہی پھیلانے میں کلیدی کرداراداکررہی ہیں۔ہم تھیسلیمیاء کی بروقت تشخیص کے ذریعے مرض پرقابوپاسکتے ہیںپوری دنیامیں بیماریوں پرتشخیص کے ذریعے ہی قابوپایاجارہاہے۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے حاضرین سے خطاب میں کہاکہ تھیلسیمیاء بارے آگاہی سیمینارمیں خصوصی شرکت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے شکرگزارہیں۔امریکہ سمیت مختلف ممالک سے آئے طبی ماہرین نے گنگارام ہسپتال میں تھیسلیمیاء پروگرام کو بہت سراہاہے۔پنجاب میں تھیلیسیمیاء بیماری کا دنیاکاسب سے بڑاپروگرام چلانا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی تعمیری سوچ کی عکاسی ہے۔ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔