جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام 18ویں جے کیٹ امتحان کا انعقاد

کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام حکومت پنجاب محکمہ صحت کی ہدایت پر18ویں جے کیٹ امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ یہ امتحان صوبہ بھر کے تمام طبی اداروں میں پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلوں کے لئیے منعقد کیا جاتا ہے۔ امتحان دو شفٹوں میں 11 ہالز میں منعقد کیا گیا جس میںمجموعی طور پر 5239 امیدواروں نے شرکت کی۔

پہلی شفٹ میں ایم ڈی / ایم ایس پروگرام کے 2779 ،دوسری شفٹ میں 2312 اور ایم ڈی ایس کے148 امیدوار شریک ہوئے۔ 286 غیر ملکی ڈاکٹرز بھی اس امتحان کے امیدوار تھے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے ڈینز کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس امتحان کی تمام تیاری اور نگرانی امتحانی عملہ کے ہمراہ چیف کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ہارون حامد اور رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی نے کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر انتظامی امور کے لئے سیکرٹری سپشلائذڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے مسلسل رابطے میں رہے۔ محکمانہ ہدایات کے مطابق معذور اور بیمار امیدواران کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ وائس چانسلر کے علاوہ ڈین پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر علی مدیحی ہاشمی، اور ڈائریکٹر ایڈمن نے امتحان کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر اور معائنہ ٹیم نے امتحان کو معیاری قرار دیتے ہوئے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس دفعہ پہلے کی نسبت دو گنا ذیادہ امیدواران نے امتحان میں شرکت کی۔شعبہ امتحانات کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئےاس امتحان کے نتائج کا اعلان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر کر دے گا جو کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر آویزاں ہو گا۔