جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پیر سے سندھ میں ایمرجنسی سروسز کے علاوہ صحت کی تمام سہولیات کی بندش کا بڑا اعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کا ہنگامی اجلاس سول اسپتال حیدرآباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر محبوب نوناری نے کی۔ اجلاس میں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرزاور سپورٹنگ اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداروں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ 8 نومبر کو کراچی پریس کلب پر دھرنا دیا جائے گا۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور تمام مطالبات پورے نہیں کیے جس پر انہیں شدید غم وغصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 دن سے احتجاج جاری ہے لیکن محکمہ صحت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ اس مشکل وقت میں اپنے طبی عملے کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کرتے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے ایمرجنسی سروسز کے علاوہ ساری سروسز بند کر دی جائیں گے جن میں او پی ڈی، آپریشن تھیٹر ، کورونا ویکسی نیشن شامل ہیں پھر بھی اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو منگل 8 نومبر کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گاجس میں پورے سندھ سے طبی عملہ شریک ہوگا۔

اجلاس میں مذید فیصلہ کیا گیا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوجاتے احتجاج جاری رہے گا۔ مطالبات میں مستقل ہیلتھ رسک الائونس ،پیرامیڈیکل سپورٹنگ اسٹاف کا سروس اسٹرکچر ، ٹائیم اسکیل ، ڈاکٹروں کی ڈپوٹیشن پالیسی ، ڈینٹل نشستیں ، نرسوں کی ترقیاں،لیڈی ہیلتھ ورکرز اورویکسی نیٹرز کےمسائل کا حل شامل ہے۔