ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹا ئر ڈ محمد سعید لغاری نے سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال کراچی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ہسپتال کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر فیروز نے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹا ئر ڈ محمد سعید لغاری کو ہسپتال کے مختلف وارڈز جن میں جنرل وارڈ، گائنی وارڈ اور بچوں کے وارڈ شامل تھے اور دیگر شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا۔
ڈپٹی کمشنر سا ئوتھ نے اسپتال میں موجود طبی سہولیات صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل جائزہ لیا اور مریضوں کے لواحقین سے علاج و معا لجے کی سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر کیپٹن ریٹا ئر ڈ محمد سعید لغاری نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیںکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نا صرف لیاری بلکہ اس کے اطراف کے لوگ بھی اس ہسپتال میں علاج کے لیے آتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت سیکیورٹی اور تمام طبی سہولیات مناسب صورت میں دستیاب ہوں اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔
لیاری جنرل و ٹیچنگ اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فیروز نے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
اسپتال کی انتظامیہ نے درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبدالکریم میمن بھی موجود تھے۔