جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر عبدالعزیز میمن پیما کے مرکزی صدر منتخب : عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کےاراکین نے آئندہ دو سالوں کے لیے سکھر سے ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبدالعزیز میمن کو مرکزی صدر پیما منتخب کیا ہے۔ انہوں نے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ عالمی سائیٹیفک کنونشن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

پیما ممبران خفیہ رائے دہی کے تحت مرکزی صدر اور اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس سال الیکٹرانک بیلیٹنگ کے ذریعے الیکشن کروائے گئے۔

ڈاکٹر عبدالعزیر میمن نے 1984 ء میں چانڈکا میڈیکل کالج سےایم بی بی ایس کیا اور بعد ازاں ڈرماٹالوجی میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ انہوں نے تیس سال تک سول ہسپتال سکھر میں کنسلٹنٹ ڈرماٹالوجسٹ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

ڈاکٹر میمن 1994ء سے پیما کے ساتھ منسلک ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے 39ممبران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ان میں پنجاب اور سند ھ سے 13/13، خیبر پختونخوا سے 9، آزاد کشمیر سے 2 اور بلوچستان اور گلگت بلتستان سے 1/1 ممبر شامل ہے۔ تمام نومنتخب اراکین سے ڈاکٹر عبدالعزیر میمن نے حلف لیا۔