جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ہورائزن اسکول آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ثقافتی دن کی پروقار تقریب

ہورائزن اسکول آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ثقافتی دن منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبا ، ان کے اہل خانہ ، اساتذہ اور نرسز نے شرکت کی۔

 

کلچر ڈے کی مناسبت سے طلبا نے روایتی لباس زیب تن کیے تھے جبکہ مخصوص ثقافتوں کے مخصوص لباس کے ساتھ اجرک، جوتے ، شال، رومال، پگڑی، ٹوپی ، رباب سمیت دیگر لوازمات بھی پورے کیے تھے ۔

طلباء نے مختلف اسٹالز بھی لگائے جن پر مختلف ثقافتوں کی اشیاء رکھی گئیں جبکہ مختلف قومیتوں کے مخصوص کھانے بھی پیش کیے گئے ۔

تمام صوبوں کی نمائندگی کرنے والے ثقافتی ملبوسات میں ملبوس طلبانے قومی ترانا پڑھا ۔ اس کے بعد مختلف ثقافتی گیت گائے گئےجس نے سماں باندھ دیااور طلبا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےہورائزن اسکول آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے روح رواں شیر خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ طلبا کے لئے تعلیم و تربیت کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں جو انہیں فریش رکھتی ہیں۔ اسی تناظر میں آج ثقافتی دن منایا گیا جس میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا نے اپنے ثقافت کے ساتھ اپنے رشتے کی مضبوطی کا ظاہر کیا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ ہورائزن اسکول آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کا مقصد طلبا کو تعلیم و تربیت کے ساتھ اخلاقیات بھی سکھانا ہے تاکہ وہ مریضوں کا دل وجان سے خیال رکھ سکیں ۔

ثقافتی دن کی تقریب سے طلبا خوب محظوظ ہوئے ۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اسکول میں اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد ہوتا رہتا ہے جس سے ہمیں خوشی ملتی ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ اسکول انتظامیہ اس حوالے سے مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ ہمیشہ بہترین پروگرامات کا انعقاد کراتی ہے جبکہ بہترین فیکلٹی کی صورت میں انہیں معیاری تعلیم و تربیت حاصل ہوتی ہے۔