جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ میں ہیلتھ رسک الاؤنس کے خاتمےپر ینگ نرسز ایسوسی نے احتجاج کا اعلان کر دیا

ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندھ نے ہیلتھ رسک الائنس کے خاتمے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ۔صدر ینگ نرسز اعجاز کلیری اورجنرل سیکریٹری سید شاہد اقبال نے کہا کہ محکمہ صحت میں کام کرنے والے تمام ہیلتھ کیئر پرووائڈر ہمیشہ رسک پر ہوتے ہیں ہمیشہ اپنی جان کوخطرے میں ڈال کر عام انسان کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں چاہے وہ ایڈز،ٹی بی ، کورونا ہو یا کوئی اور موذی مرض ان تمام بیماریوں والے مریضوں کی دیکھ بھال اور میڈیسن دیکر وہ اپنی جان کو مشکل میں ڈالتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت پہلے ہماری تنخواہوں کی کٹوتی کرتی ہے کیا ہمارے گھر اور فیملیز سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ہم اپنے گھر والوں کی مدد نہیں کر سکے اور حکومت نے ملازمین کی سیلری سے کٹوتی کی اور پھر رسک الاؤنس بند کر دینا سراسر زیادتی ہے۔ ملازمین کا حق غضب کرنا کہاں کا اصول ہے۔

ینگ نرسز ایسو سی ایشن سندہ نے وزیر اعلیٰ سندہ سے مطالبہ کیا کہ رسک الاؤنس فوری مستقل بنیادوں پردیا جائے اور رسک الاؤنس ختم کرنے کا خط منسوخ کیا جائے بصورت دیگر پورے سندھ کے ملازمین سراپا احتجاج ہونگے اور اس تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔