جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گورنر سندھ کا جے ڈی سی کے دفترکا دورہ

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پی آئی بی میںجے ڈی سی کےدفترکا دورہ کیا۔جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے گورنرسندھ کو ادارہ کے اغراض و مقاصد اوراس کے فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

ظفر عباس نے گورنرسندھ کو بتایا کہ ان کا ادارہ اس وقت سیلاب متاثرین کے لئے 50 ہزار راشن بیگز تیار کر رہا ہے۔ گورنر سندھ نے راشن بیگز کی تیاری پر معمور تمام ورکرز کو شاباش دی اور خود بھی راشن بیگز کی تیاری میں بھی حصہ لیا ۔سماجی ورکرز نے اپنے درمیان گورنر سندھ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ دنیا و آخرت کی فلاح دکھی انسانیت کی خدمت میں ہے ۔جے ڈی سی دکھی انسانیت کے لئے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سیلاب متاثرین مشکلات سے دوچار ہیں اورہم سب کو مشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔