جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

خیبر پختونخوا میں صحت سہولت سے ہونے والی اوپن ہارٹ سرجری بند

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام بڑے نجی اسپتالوں میں صحت سہولت پروگرام کے تحت ہونے والی اوپن ہارٹ سرجری بند کردی گئی، جس کی وجہ سے امراض قلب کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسوسی ایشن آف کارڈیو سرجن کے چیئرمین ڈاکٹر اعظم جان کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے آلات مہنگے ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن ہارٹ سرجری پر 6 لاکھ روپے تک خرچ آتا ہے، صحت کارڈ میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے مختص ہیں۔

ڈائریکٹر صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر ریاض تنولی نے کہا کہ امراض قلب کے آپریشن ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز کی فیسوں کا مسئلہ ہے جلد حل کرلیا جائے گا۔