جمعرات, جون 26, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول کے تحت فارماسسٹوں کی تربیت

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں 114 نئے بھرتی ہونیوالے فارماسسٹس کےلئے گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول کے زیر اہتمام تین روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں سیکرٹری صحت علی جان خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف ڈرگز کنٹرولر افضل سلیمی، ایڈیشنل سیکرٹریز عاصم الطاف اور محمد سہیل بھی تقریب میں شریک ہو ئے۔

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والے فارما سسٹوں سے خطاب میں کہا کہ نئے فارما سسٹس کو ڈرگ ٹیسٹنگ، ڈرگ انسپیکشن، ڈرگ پروکیورمنٹ اور سپلائی چین سے متعلق ٹریننگ دی جارہی ہے۔ فارماسسٹس کو کووڈ، ڈینگی اور دیگر وائرل امراض کے علاج کے بارے میں بھی تربیت دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ فارماسسٹس کو آگہی کے لئے مختلف ڈرگ لیبز کا تففصیلی دورہ کرایا جائیگا جبکہ دیہی مراکز صحت کی سطح پر فارماسسٹس بھرتی کیا جائیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب حکومت فارماسسٹس کو پرائیویٹ سیکٹر کی نسبت ملازمت کے زیادہ مواقع فراہم کر رہی ہے۔محکمہ صحت کی 5 ڈرگ لیبز معیاری ٹیسٹنگ سہولیات کے سبب آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہیں۔ فارمیسی کونسل کے کردار کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔