بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات : میو اسپتال میدان جنگ بن گیا

میو ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے معاملے پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس موقع پر ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور الزامات لگائے گئے۔ انتخابات کے بعد دونوں گروہوں میں پرامن الیکشن کے انعقاد پر اتفاق سے معاملات حل ہو گئے۔

ذائع کےمطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال کے انتخابات کا انعقاد شیڈول کے مطابق سوموار کو ہونا تھا مگر الیکشن کے آغاز کے ساتھ ہی وائے ڈی اے دانش اعوان گروپ اور سلمان حسیب گروپ کے درمیان ایک دوسرے خلاف نعرے بازی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگی۔

جس سے ہسپتال میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا تاہم مقامی پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے معاملات کو سنبھالتے ہوئے دونوں گروہوں کو مزاکرات کی میز پر بیٹھا دیا اور مزاکرات کامیاب ہوگئے۔

کامیاب مزاکرات کےبعد دونوں گروہوں کے رہنماؤں ڈاکٹر دانش اعوان اور ڈاکٹر سلمان حسیب نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال سمیت پنجاب بھر میں مشترکہ الیکشنز کرا کے متفقہ صدور بنانے پر اتفاق ہو اہے۔

دانش اعوان گروپ اپنی سرگرمی جاری رکھیں گے تاہم مشترکہ الیکشن کرا کے دوبارہ متفقہ صدر بنایا جائے گا جس میں دونوں گروہ بھرپور شرکت کریں گے۔ دونوں گروہوں نے پنجاب بھر میں وائی ڈی اے کو متحد کرنے کا اعلان کیا اور آج سے ہی متفقہ الیکشن کا اعلان کیاہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، ڈاکٹر دانش اعوان، ڈاکٹر لقمان انور، ڈاکٹر اعجاز چوہدری، ڈاکٹر ابوبکر گرمانی، ڈاکٹر راشد ورک، ڈاکٹر ارشان، ڈاکٹر مدثر سرانی اور ڈاکٹر حسیب سجاد نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔

ڈاکٹروں کے دونوں گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے حوالے سے ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر منیر ملک نے کہا کہ میؤ ہسپتال میں ڈاکٹروں کے دوگروپس کے درمیان الیکشن پرجھگڑاہو اتھا۔ صدر کے چناؤ کیلئے انتخاب کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ہورہے تھے اور دونوں گروپس ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھےکہ لڑائی جھگڑے کا ماحول بن گیا تاہم اے ایم ایس ایڈمن دونوں گروپس کے درمیان صلح کروانے کی کوششوں میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی جھگڑے کے باعث ہسپتال میں مریضوں کاعلاج معالجہ معمول کے مطابق جاری ہے۔