پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما دانیال عزیزکو سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انکے مختلف ٹیسٹ سی ٹی اسکین اور ایکسرے کرنے بعد علاج معالجہ شروع کر دیا ہے ۔دانیال عزیز کے بازو اور ٹانگوں کی ہڈیاں اور پسلیاں مختلف جگہوں سے ٹوٹ چکی ہیں جنہیں آئی سی یو میں منتقل کرنے کےبعد علاج معالجہ کیا جارہا ہے
پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز جو گزشتہ روز شکر گڑھ کے قریب ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو نارووال منتقل کر دیا گیا تھاجہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گزشتہ رات ہی سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا تھا جہاں ماہر ڈاکٹروں اور آرتھو پیڈک سرجنز کی ٹیم نے انکا کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے ۔

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے دانیال عزیز کا سی ٹی اسکین کروانے سمیت مختلف نوعیت کے ایکسرے اور دیگر ضروری ٹیسٹ کئے ہیں جن کی رپورٹ آئی گئی ہے ۔ ایکسرے کی رپورٹ کے مطابق انکے دائیں بازوں کے اوپر والے حصے کی 3 ہڈیاں فریکچر ہیں،دائیں ٹانگ کی گھٹنے سے نیچے دونوں جگہ سے ہڈیاں فریکچر ہوئیںجبکہ پسلیوں میں فریکچر آیا جس سے پھیپڑے متاثر ہوئے۔
دوسری جانب ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر عامر مفتی نے صحافیوں کودانیال عزیز کی صحت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کا سی ٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں جس کی روشنی میں انکی سرجری کےلئے ماہر ڈاکٹروں پر بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دانیال عزیز کے پھیپڑوں کو نقصان پہنچاہے جس کی وجہ سے دانیال عزیز کو سانس لینے میں دشواری کا سامناہے اسی لئے انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔دانیال عزیز کے بازو، ٹانگیں اور پسلیوں میں مختلف فریکچر ہیں جس کا میڈیکل بورڈ اور آرتھو پیڈک سرجنز جائزہ لے کر آپریشن پلان کریں گے ۔تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔