لاہور سمیت پنجاب میں کورونا وائرس کے 204 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ، تعداد 343,703 ہو گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہورمیں 98، شیخوپورہ 5، راولپنڈی 19، مظفرگڑھ 2 اور گوجرانوالہ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
سیالکوٹ 6، ملتان 22، خانیوال 2، ڈیرہ غازی خان 6 اور وہاڑی میں 2 کیس سامنے آئے ۔فیصل آباد 10، جھنگ 2 اور رحیم یار خان میں 6 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ سرگودھا 2، خوشاب 1، بہاولنگر 2، بہاولپور 12، بھکر 3 اور ساہیوال 2 کیس سامنے آئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہور میں مزید 10 اموات ، کل تعداد 4,223 ہو چکی ہے۔صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ، اموات کی کل تعداد 10,479 ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9,657 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 5,367,617 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 321,422 ہو چکی ہے۔