جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ میں کورونا کے 1110 نئے کیسز, 24 اموات ہوئیں, وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13676 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے 1110 نئے کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 3739497 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور صوبے میں 290756 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے مزید 1034 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 268558 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 24 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4722 ہوگئی ہے۔اس وقت 17476 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 16759 مریض گھروں اور مختلف اسپتالوں میں 652 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 616 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ اس وقت کورونا کے 54 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1110 کورونا کیسز میں سے 595 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 262، ضلع جنوبی 160، ضلع وسطی 82، ضلع غربی 49 ضلع کورنگی 26 اورضلع ملیر 16 کیس سامنے آئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 236، لاڑکانہ 29، سجاول 24، سکھر 21، مٹیاری 21، گھوٹکی 20، ٹھٹھہ 17، ملیر 16، جامشورو 15، نوشہرو فیروز 15، ٹنڈو الہیار 14، سانگھڑ 14، شکارپور 11، شہید بینظیر آباد 10، ٹنڈو محمد خان 10، میرپورخاص 7، عمرکوٹ 5، دادو 5، قمبر 5، کشمور 4 اور خیرپور میں 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔