جمعرات, فروری 5, 2026

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

رات کی ڈیوٹی سے غیرحاضری، وزیر صحت برہم، ڈی ایم ایس فوری معطل

کھاریاں: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں رات کے وقت ڈیوٹی سے غیر حاضری پر وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

وزیر صحت نے اچانک دورے کے دوران ہسپتال میں رات کی ڈیوٹی کا جائزہ لیا تو انتظامی افسران کی عدم موجودگی سامنے آئی۔ اس موقع پر وزیر صحت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اگر اس وقت کوئی ایمرجنسی ہو جاتی تو اس کی ذمہ داری کون لیتا؟”

خواجہ عمران نذیر نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غفلت، لاپروائی اور غیر ذمہ داری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والے افسران و عملے کو جوابدہ بنایا جائے گا۔

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں 24 گھنٹے انتظامی و طبی عملے کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج میسر آ سکے۔