پیر, دسمبر 15, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کووڈ ویکسینیٹرز کی برطرفی، سندھ میں شدید احتجاج، آل سندھ کووڈ کنٹریکٹ ویکسینیٹرز کا مستقلی کا مطالبہ

کراچی: سندھ بھر میں کووڈ-19 کنٹریکٹ ویکسینیٹرز کی برطرفی کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔ ویکسینیٹرز نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ان کی ملازمتیں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ال سندھ کووڈ کنٹریکٹ ویکسینیٹرز نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ یہ اقدام نہ صرف معاشی ناانصافی ہے بلکہ ایسے وقت میں کیے گئے ان کے خدمات کے اعتراف کے منافی بھی ہے جب وہ بیماری کے خطرے کے باوجود گھر گھر جا کر شہریوں کو ویکسینیٹ کر رہے تھے۔ ویکسینیٹرز نے کہا کہ انہوں نے پورے سندھ میں بچوں کو 12 موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دی اور ان کی حاضری الیکٹرانک زیڈ ایم ایپلیکیشن کے ذریعے ریکارڈ کی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “کوڈ ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز اور دیگر عملے کے اسپیشل انٹرویوز کے ذریعے انہیں ریگولر کیا جا رہا ہے، تو ہمارا کیا قصور ہے؟ ہم بھی سندھ کے بچے ہیں، پاکستان کے بچے ہیں، اور عوام کی خدمت ایمانداری سے کر رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارا بھی انٹرویو لیا جائے اور ہمیں بھی روزگار فراہم کیا جائے۔”

ویکسینیٹرز نے خبردار کیا کہ اگر یہ ناانصافی جاری رہی تو وہ پرامن احتجاج اور دیگر اقدامات کے لیے مجبور ہوں گے تاکہ نہ صرف ان کے روزگار کا تحفظ ہو بلکہ سندھ کے عوام کی صحت کی خدمت بھی جاری رہ سکے۔