پیر, مارچ 23, 2026

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

عباسی شہید اسپتال میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا بھانڈا پھوٹ گیا — ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل صمدانی سنگین الزامات پر معطل

کراچی : کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل صمدانی کو سنگین بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور شدید انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات پر فوری طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے بعد کے ایم سی کے زیرِ انتظام صحت کے اداروں میں جاری بے ترتیبی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

5 دسمبر کو جاری ہونے والے معطلی کے حکم نامے کے مطابق بی پی ایس 18 کے افسر ڈاکٹر فیصل صمدانی کو گراس مس کنڈکٹ کے باعث عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اُن کے خلاف باضابطہ شوکاز نوٹس اور چارج شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

Screenshot

کے ایم سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی نقول فنانشل ایڈوائزر، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال، ڈائریکٹر سروسز، ڈائریکٹر ایس اینڈ پی، سیکریٹری ٹو میئر سمیت تمام متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں بڑھتی ہوئی بدانتظامی، مریضوں اور شہریوں کی مسلسل شکایات، اور اندرونی خلاف ورزیوں میں اضافے نے کے ایم سی انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے پر مجبور کیا۔ شہر کے اہم ترین سرکاری اسپتال کے سربراہ کے خلاف یہ کارروائی اسپتال کی مجموعی کارکردگی، شفافیت اور انتظامی ڈھانچے پر سنگین سوالات کھڑے کر رہی ہے