اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈرگ کورٹ راولپنڈی کا بڑا فیصلہ، غیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے والے کو 19 سال قید اور 10 کروڑ سے زائد جرمانہ

راولپنڈی : ڈرگ کورٹ راولپنڈی نے غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی غیر قانونی فروخت کے سنگین مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں عدالت نے ملزم نسیم مسیح کو مجموعی طور پر 19 سال قید بامشقت اور 10 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

یہ فیصلہ ڈرگ کورٹ کے جج محمد فیصل بٹ نے غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے بعد سنایا۔ فیصلے کے مطابق، ملزم نے بغیر اجازت غیر رجسٹرڈ، ممنوعہ اور غیر قانونی ادویات فروخت کیں، جو صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔

تفصیلی سزا کی تقسیم درج ذیل ہے:

  • غیر قانونی ادویات کی فروخت پر
    5 سال قید بامشقت
    4 کروڑ روپے جرمانہ
    عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 ماہ قید
  • ممنوعہ ادویات کی فروخت پر:
    2 سال قید
    5 لاکھ روپے جرمانہ
    عدم ادائیگی کی صورت میں 3 ماہ قید
  • ڈرگ ایکٹ سیکشن 28(1) کے تحت:
    10 سال قید
    6 کروڑ روپے جرمانہ
    عدم ادائیگی کی صورت میں 2 سال قید
  • سیکشن 3 کے تحت:
    2 سال قید
    5 لاکھ روپے جرمانہ
    عدم ادائیگی پر 3 ماہ اضافی قید

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت صرف قانون شکنی نہیں بلکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عدالت نے صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔