اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لیاری میں 14 سال بعد بھی ٹراما سینٹر غیر فعال، عوام ایمرجنسی سہولیات سے محروم

کراچی : سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال میں 2011 میں تعمیر کا آغاز ہونے والا 25 بستروں پر مشتمل ٹراما سینٹر آج تک فعال نہ ہو سکا، جس کے باعث لیاری، ہاکس بے اور گردونواح کے ہزاروں رہائشی ایمرجنسی طبی سہولیات سے محروم ہیں۔

پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے منصوبے کی عمارت 2019 میں مکمل ہوئی لیکن ٹراما سینٹر آج تک مکمل فعال نہیں ہو پایا۔ سینٹر کی سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور ایکسرے مشین سمیت دیگر مشینری کی خریداری کی گئی لیکن یہ بھی  ٹراما سینٹر کو فعال نہ کرا سکی۔

ذرائع کے مطابق کروڑوں کی جدید مشینری کورونا وائرس کے دوران استعمال کی گئی جسے ازاں لیاری جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا، لیکن اب یہ لیاری اسپتال میں بھی موجود نہیں۔

حال ہی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت کے گرنے سے 27 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوئے لیکن قریبی یہ ٹراما سینٹر غیر فعال ہونے کے باعث زخمیوں کو شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، اگر بروقت زخمیوں کو قریب منتقل کیا جاتا تو جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔