جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ صوبہ میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئ

پشاور : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 28 ماہ کا بچہ اور لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی میں 26 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہیں۔

اس طرح رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے، جن میں بنوں سے دو، لکی مروت، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

ان تازہ ترین کیسز کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 10 ہو گئی ہے جن میں سے پانچ کا تعلق خیبر پختونخوا، چار کا سندھ اور ایک کا پنجاب سے ہے۔

پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق2025 کی تیسری ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم 26 مئی سے شروع ہورہی ہے جس میں 159 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.4 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں جنوبی خیبر پختونخوا کے زیادہ خطرے والے علاقے بھی شامل ہیں