کراچی : نجی ٹی وی چینل کے ہیلتھ رپورٹر کی محکمہ صحت میں ملازمت کا انکشاف ہوا ہے۔ کاغذات کے مطابق محمد عرفان ولد عبدالمجید شناختی کارڈ نمبر 4220105561481 ڈی ایچ او کورنگی آفس میں جونیئر کلرک ہے اور عرفان عباسی کے نام سے نجی چینل میں صحافت بھی کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ سرکاری ملازمت اور صحافت دونوں ایک ساتھ کرنا خلاف ضابطہ ہے۔ سندھ سرونٹ کنڈکٹ رولز کی شق 22 اور 23 کے مطابق سرکاری ملازم ملازمت کے ساتھ صحافت نہیں کرسکتے، یہ مفادات کا ٹکراؤ بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد عرفان عرف عرفان عباسی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں اورملازمت پر نہیں جاتے لیکن ان کی حاضری لگ جاتی ہے۔ ان کی جانب سے محکمہ صحت میں ملازمت اور پھر محکمہ ہی کے خلاف خبریں چلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
حال ہی میں عرفان عباسی نے محکمہ صحت کی سینئر خاتون افسر ڈاکٹر شازیہ بلوچ سے متعلق خبر چلائی جس میں حقائق کو غلط طریقے سے پیش کیا جس پر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
افسران نے اس سلسلے میں سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس معاملے کو جواز بنا کر سندھ سول سرونٹ رولز کے تحت کاروائی کی جاسکتی ہے جس میں سخت سزا یا ملازمت بھی برطرفی شامل ہے۔