کراچی : محکمہ صحت کے طاقت ور ڈرائیور نے دس سالوں سے ضلع ملیر کی سینیٹری ورکر کی پوسٹنگ اپنے گھر کرا رکھی ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ آفس میں تعینات ڈرائیور اقبال نومی پیرزادہ نے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے اپنی ذاتی خدمت اور گھر کی صفائی کے لئے ایک سرکاری سینیٹری ورکر فوزیہ کو اپنا گھر تعینات کرا رکھا ہے جو ضلع ملیر کی ملازمہ ہے۔
ڈرائیور اقبال نومی سینیٹری ورکر فوزیہ سے دن رات کام کراتا ہے جس سے فوزیہ پریشان رہتی ہے جبکہ اس سے بدسلوکی اور تنخواہ بند کرانے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔
محکمہ صحت سندھ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مصداق چل رہا ہے لیکن سینئر و قابل ترین آفیسر ریحان اقبال بلوچ کی تعیناتی کے بعد اب محکمہ بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملازمین امید سے سیکریٹری صحت کی جانب دیکھتے ہیں کہ وہ ان کے مسائل حل کرکے انہیں انصاف دلائیں گے۔