جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

صوبہ پنجاب میں نمونیا سے ہلاکت کا سلسلہ نہ رک سکا،،نمونیاسے مزید 5 بچے انتقال کرگئے

صوبہ پنجاب میں نمونیا سے ہلاکت کا سلسلہ نہ رک سکا،،نمونیاسے مزید 5 بچے انتقال کرگئے

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب جہاں نمونیا کے وار کم ہونے کا نام نہیں لے رہے، نمونیا سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے انتقال کرگئے جبکہ نمونیا کے مزید 638 کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال صوبے پنجاب میں اب تک 31 ہزار 611 بچے نمونیا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں نمونیا سے 420 بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔