ہفتہ, اپریل 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

اسٹرابیری خون کی کمی پوری، دل صحت مند،بلڈ پریشرکنٹرول،وزن کم ،اورلاتعداد فوائد

اسٹرابیری خون کی کمی پوری، دل صحت مند،بلڈ پریشرکنٹرول،وزن کم ،اورلاتعداد فوائد

اسٹرابیری وٹامنز،معدنیات،فائبر،اورمرکبات سے بھرپور اسٹرابری (Strawberry) ایک ذائقہ دار پھل ہے۔سرخ رنگ کا پھل دیکھنے میں خوبصورت ہونے کیساتھ ساتھ جسمانی صحت کے لیے بھی بے انتہا فائدہ مند ہوتا ہے۔موسم گرمامیں آمد کیساتھ بازار میں جگہ جگہ یہ پھل باآسانی دستیاب ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اسٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہےجدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسان کی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسکے ساتھ ساتھ، وٹامن اے، پوٹاشیم، کیلشیم،میگنیشیم اور فولیٹ سمیت غذائی اجزاء کا ایک شاندار ذریعہ ہیں۔

ان کا شمار وٹامن سی اور مینگنیز سے بھرپور پھلوں میں بھی ہوتا ہے اسٹرابیری بے انتہا فوائد سے مالا مال ہے اسٹرابیری کھاکر ہم جسم میں خون کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔اسٹرابیری خون کےصحت مند سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھاتی ہیں۔اسٹرابیری دل کے صحت کو بہتر بناسکتی ہے اسٹرابیری انتھوسیانین اور کوئرسیٹن مواد کی وجہ سے دل کی بیماری سے بچانے میں مددکر سکتی ہے اسٹرابیری سے آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنےمیں مدد کر سکتی ہیں اسٹرابیری پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتی ہے،جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہےبلڈ شوگر ریگولیشن میں مدد کرتی ہےاسٹرابیری میں کینسر کے علاج اور اس سے بچاؤ کی خصوصیات ہوتی ہیں جو آپ کو کینسر سے بچانے میں مدد دیتی ہیں یہ بنیادی طور پر معدے اور چھاتی کے کینسر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں

،  اسٹرابیری کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہےاس میں موجود فائبر چربی کو تحلیل کرتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس کا مناسب استعمال موٹاپے کو ختم کر دیتا ہے۔اسٹرابیری بنیادی طور پر %91 پانی اور %7.7 کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں معمولی مقدار میں چربی (0.3%) اور پروٹین (0.7%) بھی موجود ہوتی ہے۔تو بس روز اسٹرابیری کھائیں اور لاتعداد فوائد آسان کریں