گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان کے مطابق دیامر میں پانچ سال سے کم عمر کے 71 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے اور وٹامن کیپسول دیے جائیں گے مہم کے لیے 315 موبائل ٹیمیں 44 فکس سینٹر 11 ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کر دیے گئے ہیں ڈاکٹر شکیل احمد خان کاکہنا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے اور وٹامن کے قطرے پلائیں اور محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں