فیصل آباد میں 7 ۔۔ڈیرہ غازی خان میں 5 روزہ انسداد پولیومہم
فیصل آباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم26 فروری سے شروع ہوگی جو3 مارچ تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران4869 ٹیمیں 5سال تک کی عمر کے15 لاکھ36 ہزارسے زائدبچوں کوپولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم نے کی۔
ڈیرہ غازی خان میں5 روزہ انسداد پولیومہم 26فروری سے شروع ہو گی۔ترجمان محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان کے مطابق مہم 26فروری سے شروع ہوکر یکم مارچ تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو مہم کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈیرہ غازی خان انتظامیہ انسداد پولیو کیلئے الرٹ ہے ڈیرہ غازی خان میں آٹھ لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائےجائیں گے۔