چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس، منچن آباد،بہاولنگرمیں پانچ سال تک بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں
ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے کہا کہ 26 فروری سے شروع ہونے والی مہم 28 فروری تک جاری رہے گی انسداد پولیو مہم ضلع کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس، منچن آباد،بہاولنگرمیں جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے5 لاکھ92ہزار575 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے.
جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 29 فروری اور یکم مارچ تک کی جائے گی۔۔والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور حفاظتی ویکسین پلوائیں۔پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیںانہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ، سی ای او ہیلتھ ڈی ایچ او پی ایس محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے
ضلع بہاول نگربھرمیں پولیو کی حفاظتی ویکسین پلانے کے لیے مجموعی طور پر 2786ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی۔اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136فکس ، 2562موبائل اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں