بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ میں ڈینگی وائرس کے مذید 12 کیسز رپورٹ

کراچی : سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد صوبے میں رواں ماہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں جاری  رپورٹ کے مطابق  گزشتہ روز صوبے میں ڈینگی وائرس کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 11 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 1 کیس حیدر آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ماہ اگست میں اب تک سندھ میں 195 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے کراچی سے 159، حیدرآباد سے 28، میرپورخاص سے 3، سکھر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر، ماہ اگست میں ضلع شرقی سے 87 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع جنوبی سے 23، ضلع وسطی 24، ضلع ملیر 9، ضلع کورنگی 7، ضلع کیماڑی سے 5 اور غربی سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں سال ڈینگی کے سندھ بھر میں 935 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔