فیصل آباد: پنجاب میں صحت کارڈ پر مفت علاج کرانے والوں کے لیے بری خبرسامنے آگئی ہے ۔پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمینٹ کمپنی نے قومی صحت کارڈ کے متعلق نئی پالیسی جاری کردی۔
ہیلتھ ٹائمز کو حاصل دستاویزا ت کے مطابق یکم ستمبر سے ہرنیا،پینڈیکس اور پتے کی پتھری کے آپریشن والے مریضوں پر 30 فیصد چارجز ادا کرنا لازمی قراردیئے گئے ہیں ۔ اعلامیے کے مطابق پروسٹیٹ اور بچے دانی کے آپریشن پر بھی 30 فیصد چارجز مریضوں کو ادا کرنا ہوں گے ۔