پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

راولپنڈی : راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہواہے جس سے ایک بار پھر ملک میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے اور حکام نے والدین نے درخواست کی ہے کہ پولیوسے بچاؤ کے قطرے اپنے بچوں کو ضرور پلائیں ۔

نگراں وزیر صحت ندیم جان نے والدین سے پولیو کےقطرے پلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیو سرویلنس کا حساس ترین نظام قائم ہے۔رواں سال راولپنڈی سے مثبت آنے والا دوسرا ماحولیاتی نمونہ ہے۔ اس سے قبل جولائی میں سرائے کلہ کے مقام سے لیے گئے نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کےلیے جامع حکمت عملی تشکیل دے کر آیا ہوں، ہائی رسک ایریا پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔میرا 60 فیصد وقت پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی کی تشکیل پرلگا ہے جب تک پولیو کے قطروں سے ایک بچہ بھی محروم ہوگا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔