کراچی : نگرا ں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیاز خالد نے ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی اور سروسز اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری اور سروسز اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاشق علی شیخ بھی موجود تھے جنہوں نے نگراں وزیر صحت کو اسپتال میں دی جانے والی سہولیات پر بریفننگ دی۔
ڈاکٹر سعد نیاز نے ان اسپتالوں میں داخل مریضوں سے ملاقات بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔