منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

فنڈز کی عدم فراہمی، خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات کا اسٹاک حتم ہونے لگا

پشاور : ہسپتالوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ہسپتالوں میں ادویات کا اسٹاک حتم ہونے کے قریب پہنچے لگا بعض ہسپتالوں میں مریضوں کو تجویز کی جانے والی ادویات کی فراہمی کی معطلی کے شکایات سامنے آ نے لگی ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات بشمول متعدی بیماریوں کے علاج کی ادویات کا سٹاک حتم ہونے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی نگران حکومت کی جانب سے فنڈز کی بندش کی وجہ سے تقریباً تمام اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی دوایوں کے علاوہ دوسری بیماریوں میں تجویز کی جانے والی دوایوں کا سٹاک حتم ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مزکورہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو دوایوں کا سلسلہ معطل کیا گیا ہے۔

ہسپتالوں میں آ نے والے مریضوں کو مارکیٹ سے دوایاں خریدنی پڑرہی ہے ذرائع کے مطابق اس صورتحال کی وجہ ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اس حوالے سے ہیلتھ ڈاءیریکٹوریٹ کے حکام نے بتایا کہ ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کا سٹاک موجود ہے اور جن ادویات کی کمی ہے اس سپلائی کیلیے آرڈر دے دیا گیا ہے اور جلد ان ادویات کی سپلائی کردی جائیگی جس کے بعد لیبارٹری میں ٹسٹنگ کے بعد ان ہسپتالوں کو فراہم کر دیا جائیگا۔