منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

گوادر میں لشمینیا کیسز کا جائزہ اجلاس

گوادر : ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد قمبرانی اور ڈائریکٹر ملیریا پروگرام ڈاکٹر میر یوسف بلیدی نے ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر واحد بلوچ سے ملاقات کی اور گوادر میں حالیہ لشمینا کے کیسز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر واحد بلوچ نے بتایا کہ ضلع میں لشمینا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اس متعلق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر خالد قمبرانی اور ڈاکٹر میر یوسف بلیدی نے لشمینا کی ویکسین محکمہ صحت کی طرف سے ڈی ایچ او کو دی گئی ہے تاکہ متاثرہ افراد کا علاج ممکن ہوسکے۔ ڈاکٹر خالد قمبرانی نے کہا کہ پارٹنر آرگنائزئشن کے ساتھ ملُکر مزید اقدامات کئیے جائیں گے۔

ڈاکٹر میر یوسف بلیدی نے کہا کہ لشمینا پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس متعلق عوام کو آگاہی دی جائے۔