پشاور : لنڈی کوتل میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں لایا گیا۔ اسپتال ترجمان کے مطابق 20 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق 2 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے جنہیں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 11 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان کا مذید کہنا تھا کہ 13 افراد معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال لائے گئے ہیں جنکو شعبہ حادثات و اتفاقیہ میں مفت ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔