جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ؛ ایک کروڑ سے زائد بچے ہدف

لاہور : صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے دفتر محکمہ صحت راولپنڈی خیابان سرسید میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی صحت پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شیخ عامر محمود بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر  جمال ناصر، ڈاکٹر الیاس گوندل اور حسن وقار چیمہ  نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ صوبہ بھر میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ راولپنڈی میں  9 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے لئے 3272 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے ذریعے ہم اپنا مستقبل محفوظ بنا رہے ہیں اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ والدین پولیو پلانے والے ورکرز سے تعاون کریں کیونکہ صحت مند معاشرے میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ضروری ہے۔